حیدرآباد۔29۔جنوری(اعتماد نیوز)آج صبح گجرات کے احمد آباد میں ممبئی ۔احمد
آباد قومی شاہراہ پر والوو بس اور آئیل ٹینکر کے درمیان ٹکر کی وجہ سے
بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا۔جسکی وجہ سے اس حادثہ میں 7افراد جاں بحق
ہوگئے۔اور 14افراد زخمی
ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈیزل ٹینکر نے والوو بس کو
ٹکر دینے کی وجہ سے اچانک آگ کے شعلے نلک گئے۔واقعہ کی اطلاع پاتے ہی مقام
حادثہ پر پولیس پہونچ کر زخمی افراد کو فوری دواخانہ منتقل کر دیا۔تاحال
زخمی افراد میں سے چند کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔